ذیشان صدیقی کو دھمکی :ای میل امریکہ کے قریب سے بھیجا گیا

   

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما و سابق رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے والے دھمکی آمیز ای میل کا سراغ آج ممبئی کرائم برانچ اور سائبر سیل کو دستیاب ہوا ہے جسکے مطابق ای میل کو امریکہ سے قریب کسی شہر سے روانہ کیا گیا ہے اور جس سرور سے اسے روانہ کیا گیا ہے اسکی شناخت ہوچکی ہے ۔ذیشان صدیقی سابق ریاستی وزیر بابا صدیق کے فرزند ہیں جنہیں گزشتہ دنوں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق تین دنوں قبل ذیشان صدیقی کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصل ہوا تھا جس میں ای میل روانہ کرنے والے نے خود کو مافیا ڈان داؤد ابراہیم کی ’ڈی کمپنی‘ سے کا رکن بتلاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ دس کروڑ روپیہ ادا کریں ورنہ انکا حشر بھی انکے باپ بابا صدیقی کی طرح ہی ہوگا۔ ای میل جس سرور سے روانہ کیا گیا ہے اسے ٹریس کر لیا گیا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات سے ای میل روانہ کرنے والے کا تعلق کسی گینگ ذرائع سے نہیں لگتا ہے پولیس نے جمعرات کو یہاں بتایا۔
تاہم، پولیس اس بات کی تصدیق کے لیے مزید تکنیکی تحقیقات کر رہی ہے کہ انھوں نے جس سرور کا سراغ لگایا ہے وہ وہی ہے جو ملزم نے استعمال کیا نہ کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کے ذریعے حاصل کیا گیا۔
سابق ایم ایل اے کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد باندرہ پولیس اسٹیشن نے ایک ایف آئ آر درج کیا تھا جسکی باندرہ پولیس ؛ کرائم برانچ اور سائیبر سیل مشترکہ تفشیش کر رہی ہے ۔