رائزنگ تلنگانہ کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی: چیف منسٹر ریونت ریڈی

   

الیکٹرانک وہیکل میں حیدرآباد سرفہرست‘ ریاست تلنگانہ ون ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گی
حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد ملک کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے کے اندرون ایک سال ملک و بیرون ممالک سے بھاری سرمایہ کاری ہوئی۔ ملازمتوں کی فراہمی کے معاملے میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست رہی ہے۔ انہیں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ حیدرآباد کے مادھاپور میں ایچ سی ایل ٹیک کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہمارے پاس مصنوعی ذہانت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ جب میں نے کہا تھا کہ تلنگانہ کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بناؤں گا تو چند لوگوں نے اس کو نا ممکن قرار دیا تھا لیکن میں نے دو مرتبہ ڈاوس کا دورہ کرکے پہلی مرتبہ 41,000 کروڑ اور دوسری مرتبہ 1.78 لاکھ کروڑ روپے کے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تب لوگوں کو یقین آیا یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ رائزنگ تلنگانہ کو کوئی روک نہیں سکتا جب میں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ممبئی، دہلی، بنگلورو یا چینائی سے نہیں ہے تو اس کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے اسکو خواب قرار دیا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے الیکٹرک وہیکل کو اپنانے کے معاملے میں حیدرآباد کو نمبرون بنادیا۔ ریاست کو ڈیٹا سنٹرس، گرین انرجی، لائف سائنس، بائیو ٹکنالوجی، اسکلس، مینوفکچر نیک اور زرعی پروسیسنگ کے مرکز میں تبدیل کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اب عوام کہہ رہے ہیں کہ ’حیدرآباد رائزنگ‘ کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ ’تلنگانہ رائزنگ‘ کی بات کہی تھی تو کچھ لوگوں کو اس کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں تھا لیکن آج ساری دنیا اس کو تسلیم کررہی ہے۔ حال میں ہم نے دنیا کی سب سے بڑی لائف سائنس کمپنیوں میں شامل ’امیزان‘ کا افتتاح کیا ہے۔ دنیا کے بہترین اعلیٰ معیار کے اجلاسوں میں شامل ’بائیو ایشیا‘ کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ایک عالمی کمپنی کے طور پر ایچ سی ایل ٹیک ملک کے لئے باعث فخر ثابت ہوگی جو دنیا کے 60 ممالک میں کام کررہی ہے اور 2.2 لاکھ سے زیادہ ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل، انجینئرنگ، کلاوڈ اور اے آئی میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کررہی ہے۔ HCL نے سال 2007 میں پہلی مرتبہ حیدرآباد میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آج 3.2 لاکھ مربع فٹ کے رقبے میں 5000 افراد کے ساتھ کے آر سی میں عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ HCL ٹیک حیدرآباد میں بہترین کام کررہی ہے۔ 2