رائے شماری کیلئے سخت حفاظتی انتظامات پر زور

   

ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی کی کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
جگتیال19 ؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی الیکشن کمشنر ڈی ناگی ریڈی نے اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ فاصلاتی بصیرتی اجلاس ویڈیوکانفرنس کاانعقاد عمل میں لاکر مقامی مجالس کے انتخابات ایم پی ٹی سی اور زیڈپی ٹی سی کے رائے شماری پر اضلاع کے کلکٹر س کو چند ہدایات پیش کیں۔ اس موقع پر انہوںنے اضلاع کے کلکٹرس کو تاکید کی سخت حفاظتی انتظامات میں رائے شماری روبہ عمل لائی جائے، اس موقع پر انہوں نے پر امن فرائض کی انجام دہی کیلئے چند ہدایات پیش کرتے ہوئے کہا کہ رائے شماری کے مرکز میں 14ٹیبلوں کا اہتمام کریں او ر حسب ضرورت فرنیچر اور اسٹیشنری کا انتظام کیا جائے، ہر ضلع کلکٹرس رائے شماری کیلئے سوپروائزرس اور کاونٹنگ اسسٹنٹ کیلئے ریانڈ مائیز یشن کے ذریعہ عملہ کا تعین کریں ، اور ماہ مئی کی 20تاریخ سے قبل انہیں تربیت فراہم کی جائے، اسٹرانگ روم سے رائے شماری تک بیالٹ باکسوں کی منتقلی کی ذمہ داری فرض شناس ملازمین کو دی جائے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوئے رائے شماری کے فرائض انجام دئے جائیں اور رائے شماری کیلئے 2ٹیبلوں کا انتظام کیا جائے، بیالٹ باکسوں سے ایم پی ٹی سی اور زیڈپی ٹی سی کے بیالٹ پیپرس کو علحدہ کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں، 25بیالٹ پیپروں کی گنتی کرتے ہوئے انہیں باندھ کر ہر ٹیبل پر جملہ 1000بیالٹ پیپروں کی گنتی کی جائے۔ اس ماہ کی 26تاریخ تک ہر ٹیبل کے اعتبار سے عملہ کے تعین کیلئے ریٹرننگ آفیسر ، ایم پی ڈی او انتظامات کریں، ایم پی ٹی سی کی رائے شماری کی تکمیل کے بعد زیڈ پی ٹی سی کیلئے رائے شماری کی جائے، اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم ، ڈی آر او ارونا سری ، ڈی پی او سری لتا ریڈی ، لائزننگ آفیسر مدن موہن ، ایم پی ڈی اوز اوردیگر نے شرکت کی۔