رائے پور، 3 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی دفاعی چمپئن رائل چیلنجرز بنگلور اس ماہ رائے پور میں کرکٹ کا میلہ سجانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔ آر سی بی یہاں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف دو اہم اور سنسنی خیز مقابلے کھیلے گی، جس کی وجہ سے پورے چھتیس گڑھ میں شائقینِ کرکٹ کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلے رائے پورکے مشہور شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔10 مئی: رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ ممبئی انڈینزاور 13مئی: رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز۔آر سی بی اور ممبئی انڈینزکے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتہ سے شروع ہو چکی ہے ، جبکہ کے کے آرکے خلاف میچ کے ٹکٹ اتوار سے آر سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ۔جنرل اسٹینڈز: 2,500 روپے اور 3,500 روپے ،ہاسپیٹلٹی ایکسس: 8,000 روپے جبکہ ایک صارف زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ خرید سکتا ہے ۔شائقین میچ شروع ہونے سے 6 گھنٹے پہلے تک واٹس ایپ کے ذریعے ایک بار ٹکٹ ٹرانسفر کر سکیں گے ۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوں گے ، جبکہ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 3:30 بجے کھول دیے جائیں گے ۔ اسٹیڈیم میں 2 میڈیکل کمانڈ سینٹرز، 6 فرسٹ ایڈ سینٹرز اور 6ایمبولینسیں تعینات رہیں گی۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پارکنگ کو 6 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔