رات دیر گئے اسنوکر پارلر پر پولیس کا دھاوا

   

درجنوں نوجوانوں کی والدین کی موجودگی میں کونسلنگ
حیدرآباد۔ 20 فروری (سیاست نیوز) رات دیر گئے جاری سرگرمیوں کے خلاف کارروائی میں ساوتھ ویسٹ زون پولیس نے اسنوکر پارلر پر دھاوا کیا۔ اڈیشنل ڈی سی پی محمد اشفاق کی نگرانی میں اس کارروائی سے مقامی پولیس کی چوکسی بھی عیاں ہوگئی۔ رات دیر گئے اسنوکر پارلر پر دھاوا کرکے پولیس نے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور اسنوکر پارلر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی محمد اشفاق نے نوجوانوں پر برہمی ظاہر کی اور سماجی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ نوجوانوں کی سرزنش کرکے مصروفیت اور صلاحیتوں کو روشن مستقبل کیلئے صرف کرنے کا مشورہ دیا اور ساوتھ ویسٹ زون میں ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ انہوں نے اسنوکر پارلر سے محروس نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور والدین و سرپرستوں کی نگرانی میں کونسلنگ کرکے نوجوانوں کو رہا کیا۔ اس طرح رات دیر گئے تک گھر کے باہر مصروفیت اور کھیل کے مشغلے پر افسوس ظاہر کیا اور آئندہ ایسی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ ع