راجدھانی دہلی میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستروں کی ہو رہی ہے کمی, حکومت نے جاری کیے احکامات

,

   

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسز اور علاج کے لیے ہسپتال میں بستروں کی کمی کی وجہ سے دہلی حکومت کا ایک اہم حکم آیا ہے۔ کورونا کے کم ہوتے کیسز کے پیش نظر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مخصوص بیڈز کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔ لوکنایک ہسپتال میں کورونا کے لیے مختص 700 بستروں کی تعداد 450 کردی گئی ہے ، اور اسکی جگہ ڈینگو کے علاج کے لیے 250 بستروں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں کورونا کے لیے مختص 600 بستروں کی تعداد 350 تک بڑھا دی گئی ہے ، یعنی ڈینگو کے علاج کے لیے یہاں 250 بستروں کو بڑھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ دہلی کے تمام پرائیویٹ ہسپتال یا نرسنگ ہومز جن کی گنجائش 100 بستر یا اس سے زیادہ ہے۔ بستر کی کل گنجائش کے 30 فیصد کے بجائے صرف 10 فیصد بستر کورونا کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ اس سے نجی ہسپتالوں میں ڈینگو کے علاج کے لیے بستروں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔