راجدھانی دہلی کے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے ملےگی راحت، محکمہ موسمیات نے بارش کا ظاہر کیا ہے امکان

   

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے عوام کو جلد ہی چلچلاتی گرمی سے راحت ملنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح گرم رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے۔ محکمہ نے آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق صفدرجنگ آبزرویٹری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ غور طلب ہے کہ صفدر جنگ آبزرویٹری کے موسمیاتی اعداد و شمار کو دہلی کے لیے معیاری سمجھا جاتا ہے۔