راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اپنے عہدے سے ہوئے مستعفی، ذاتی وجوہات کا دیا حوالہ

   

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی راشٹرپتی بھون کو بھیج دیا ہے۔ انل بیجل نے پانچ سال اور چار ماہ سے زیادہ کی مدت کار پوری کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے استعفیٰ کی وجہ سے سیاسی گلیاروں میں بحث کا بازار گرم ہو گیا ہے۔