انہوں نے کہاکہ ڈیگا گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے ضمن میں ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت چار لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
جیسلمیر۔پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں اونچی ذات والوں کے لئے رکھے پانی کے گھڑے سے پانی پینے پر لوہے کی سلاخوں او رلاٹھیوں سے ایک گروپ نے بڑی بے رحمی کے ساتھ ایک دلت شخص کی پیٹائی کا واقعہ پیش آیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈیگا گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے ضمن میں ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت چار لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
منگل کی شام چاتو رام اپنی بیوی کے ساتھ ڈیگا گاؤں کے لئے جارہا تھا جب وہ ایک کرانہ کی دوکان کے قریب روکاتو دوکان کے باہر رکھے ایک گھڑی سے پانی پینا شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چار لوگوں نے اس گھڑے سے پانی پینے پر چاتو رام کی لوہے کی سلاخوں اورلاٹھیوں سے پیٹائی کردی‘ جس کے متعلق ان کادعوی تھا کہ وہ اونچی ذات والے لوگوں کے لئے رکھا ہوا پانی کاگھڑا ہے۔
چاتورام کو دونوں میں سے ایک کان کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر زخم ائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہیں اسپتال لے جایاگیا ہے اور ان کا بیان بھی قلمبند کرلیاگیاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔
رام نے اسبات کابھی الزام لگایاہے کہ ملزمین نے گولیاں بھی چلائیں مگر پولیس کا کہنا ہے اس دعوی کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔