راجستھان میں زراعت کیلئے اسرائیلی ٹکنالوجی کا استعمال

   

جے پور: راجستھان کی چیف سکریٹری اوشا شرما نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تحریک لے کر ریاست میں اسرائیلی ٹکنالوجی کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسان جدید ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شرما نے یہ بات جمعہ کے روز سرکاری سیکرٹریٹ میں اسرائیلی سفیر ناور گیلون سے ایک خیرسگالی ملاقات کے دوران کہی۔ اس دوران انہوں نے گیلن کے ساتھ ریاست کے زرعی شعبے کی نئی ٹکنالوجیز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان اور اسرائیل کی آب و ہوا ایک جیسی ہونے کی وجہ سے زرعی تکنیک میں بہت سی مماثلتیں ہیں۔ اسرائیل سے تحریک لے کر ریاست میں اسرائیل کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
جس کے تحت کسان جدید زرعی تکنیک کا استعمال کر کے زیادہ منافع کما رہے ہیں۔ گیلون نے منی اسرائیل اور ریاست کی دیگر اختراعات کی تعریف کی اور اسرائیل میں مائیکرو اریگیشن کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ریاست میں پانی کے تحفظ کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔