راجستھان میں 100کلوسے زیادہ گانجہ برآمد

   

بھیلواڑہ: راجستھان میں بھیلواڑہ ضلع کے منڈل گڑھ تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر 109 کلو 86 گرام گانجہ برآمد کیا۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے بلائیوں کا جھونپڑا میں چمپا لال (64) کے گھر پر چھاپہ مارا جب چمپا لال کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں کٹوں سے بھرا ہوا گانجہ برآمد ہوا جن کا وزن 109 کلو 86 گرام تھا۔ پولیس نے گانجہ ضبط کر لیا اور چمپالال کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران چمپالال نے بتایا کہ یہ گانجہ گاؤں کے ہی ایک شخص نے اس کے گھر میں رکھا تھا۔ اس کے لیے اس نے اسے پیسے دیے ۔ پولیس چمپالال سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔