راجستھان میں 24اپریل سے 30جون تکمہنگائی راحت کیمپ کا انعقاد

   

کوٹہ: راجستھان کے کوٹہ شہر کے دونوں میونسپل کارپوریشنوں میں ریاستی حکومت کے بجٹ سیشن 2023-24 کے تحت عام لوگوں کومہنگائی سے راحت فراہم کرنے کے لیے مہنگائی راحت کیمپ کے تحت 24 اپریل سے 30 جون تک اپنے اپنے علاقوں میں کل 10-10 مہنگائی راحت کیمپ لگائے جائیں گے ۔ یاستی حکومت کی طرف سے منعقد مہنگائی ریلیف کیمپ سے زیادہ سے زیادہ عام لوگ مستفید ہو سکیں،اس کے لئے ضلع کلکٹر او پی بنکر نے پیر کو دونوں میونسپل کارپوریشنوں کے کونسلروں کے ساتھ کارپوریشن کی انتظامی عمارت کے ہال میں ایک مذاکراتی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں عوام کومستفید کرنے والی ا سکیموں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی۔ او پی بنکر نے کونسلروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے وارڈ وںمیں عام شہریوں کو مہنگائی راحت کیمپ میں ہونے والے کاموں اور اسکیموں کے بارے میں اطلاع دے کر بیدار کریں اور کیمپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لیے اپنائے جانے والے پورے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔