راجستھان کابینی وزیر کے دیہانت پر راہول گاندھی کا اظہارافسوس

   

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے راجستھان کابینہ کے وزیر ماسٹر بھنور لال میگھوال کے دیہات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آنجہانی قائد گذشتہ 40 سالوں سے عوامی خدمات کا بیڑہ اٹھائے ہوئے تھے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کانگریس کی جڑوں کو بھی مضبوط کیا۔ یاد رہیکہ راجستھان کے وزیر برائے سماجی انصاف و خوداختیاری ماسٹر بھنولال میگھوال کا طویل علالت کے بعد گرگاؤں کے ایک ہاسپٹل میں پیر کے روز دیہانت ہوگیا۔ ہندی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آنجہانی کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ حکومت راجستھان نے ریاست میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔