راجستھان کے بار میر میں دلت عورت کی عصمت ریزی‘ آگ لگاد ی گئی

,

   

پچا پردہ پولیس اسٹیشن ایس ایچ او راجندر سنگھ نے کہاکہ مبینہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ ملزم کی شناخت شکور کے طور پر ہوئی ہے جس نے مبینہ عورت کی عصمت ریزی کی اور کچھ کیمیکل چھڑک کر اس کو آگ لگادی۔


جئے پور۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجستھان کے بار میر ضلع میں ایک دلت عورت کو مبینہ عصمت ریزی کے بعد آگ لگادی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ جس40فیصد جھلس گئی تھی‘ جودھ پور کے ایک سرکاری اسپتال میں اس کا علاج کیاجارہا ہے۔

پچا پردہ پولیس اسٹیشن ایس ایچ او راجندر سنگھ نے کہاکہ مبینہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ ملزم کی شناخت شکور کے طور پر ہوئی ہے جس نے مبینہ عورت کی عصمت ریزی کی اور کچھ کیمیکل چھڑک کر اس کو آگ لگادی۔

سنگھ نے کہاکہ ملزم جو متاثرہ کے گھر کے قریب میں رہتا ہے گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ ائی پی سی اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔