راجستھان کے دو ارکان اسمبلی کانگریس سے معطل

   

نئی دہلی : کانگریس نے راجستھان اسمبلی میں پارٹی رہنما سچن پائلٹ کے حامی دوارکان اسمبلی وشویندر سنگھ اور بھنور لاک شرما کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے معطل کرکے وجہ بتاؤنوٹس جاری کیاہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی اور بتایاکہ میڈیا کے کچھ حلقوں میں جاری ایک ٹیپ کی بنیاد پر سردارشہر کے رکن اسمبلی بھنور لال شرما اور ڈیگ کمھیر کے رکن اسمبلی وشویندر سنگھ کے خلاف پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی نے انھیں معطل کردیاہے ۔انھوں نے کہاکہ راجستھان میں کانگریس کی حکومت گرانے کی سازش میں شامل ہونے کی وجہ سے انھیں وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ دونوں لیڈروں کو پارٹی سے معطل کردیاگیاہے جوفوری طورپر نافذالعمل ہوگا۔