راجناتھ سنگھ کا آج سے دورہ مالدیپ

   

نئی دہلی : وزیردفاع راجناتھ سنگھ یکم ؍ تا 3 مئی مالدیپ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ فاسٹ پٹرول ویزل اور ایک لینڈنگ کراپٹ بطور عطیہ مالدیپ کو پیش کریں گے۔ وزارت دفاع کے ایک پریس نوٹ میں اتوار کو بتایا گیا کہ راجناتھ سنگھ کا دورہ مالدیپ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ راجناتھ سنگھ مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیرخارجہ اور وزیردفاع کے ساتھ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔