راجنا سرسلہ ضلع میں شراب نوشی کی دکان بند کرنے کے احکام

   

ویملواڑہ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس مہینے کی 22 تاریخ کو ایم ایل سی کے انتخابات رہنے کی وجہ سے راجنا ضلع میں 48 گھنٹوں کے لئے شراب نوشی کے دکانات کو بند رکھنے کا ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے احکام جاری کئے ۔ 20 تاریخ سے لیکر 22 تاریخ تک شراب نوشی کے دکانات نہیں کھولنا چاہئیے انہوں نے بتایا ۔ جو بھی ان کے احکام کے خلاف جانے پر اُن پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ان احکام کی تمام شراب نوشی کے دکانات والوں کو اطلاع دی گئی ہے ۔

جراثیم کش دوا پی کر نوجوان کی خودکشی
ویملواڑہ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی علاقے کے چندورتی منڈل مرگی گڑھ دیہات کے آخری راستے پر ایک نوجوان فرد کے خودکشی کرلینے کا واقعہ پیش آیا ۔ گاؤں والوں کے بموجب چندورتی کے متوطن دھی کنڈہ ویشنو عمر 29 سال صبح کے وقت پر اپنے مکان سے جاکر واپس نہیں آنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی ۔ دوستوں سے بھی پوچھ تاچھ کی لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا ۔ چند لوگوں نے مل کر مری گڑھ ، اینگل دیہاتوں کے درمیان جھاڑوں میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرکے دستیاب ہوا ۔ اس واقعہ پر چندورتی کے پولیس والوں نے مقام واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کی ۔ متوفی کی اہلیہ حاملہ ہے اور وہ اپنے ماں کے گھر پر ہی تھی ۔ متوفی کے یہ اقدام کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے