ترواننت پورم: راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے جمعرات کو راج بھون میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیرالہ کے نئے گورنر کے طور پر حلف لیا۔کیرلا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نتن مدھوکر جامدار نے صبح 10.30 بجے گورنر کو حلف دلایا۔ گورنر نے بھگوان کے نام پر حلف لیا اور ریاست کے 23ویں گورنر بن گئے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، اسمبلی اسپیکر اے این شمشیر، حزب اختلاف کے لیڈر وی ڈی ستیسن، سینئر کانگریس لیڈر اور اے آئی سی سی ورکنگ کمیٹی کے رکن رمیش چنی تھلا، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، چیف سکریٹریز، سینئر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر، دفاعی افسر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر بھی موجود تھے ۔