راجندر نگر پولیس کے ہاتھوںایک چین اسناچر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر پولیس نے ایک چین اسناچر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 45 گرام سونا کے دو چین ضبط کرلیے ۔ تفصیلات کے بموجب پتلاوت موہن عرف نانی 21 سالہ ساکن جل پلی متوطن محبوب نگر جو 2017 میں ڈگری کی تعلیم ترک کر کے حیدرآباد روزگار کے لیے آیا اور مختلف علاقوں میں ملازمت کررہا تھا ۔ آخر کار اس نے اولا کار چلانی شروع کی ۔ لیکن اس نے اپنی زندگی کو عالیشان بنانے کے لیے اور اخراجات کی تکمیل کے لیے ایک منصوبہ بنایا کہ وہ عوام کے گلوں سے چین اڑالے گا جس کے لیے اس نے یو ٹیوب میں ویڈیوز دیکھا کرتا تھا اور اس نے راجندر نگر میں ایک واقعہ میں 16 گرام سونے کی چین اور دوسرے میں 30 گرام سونے کی چین اڑانے میں کامیاب ہوگیا ۔ تیسرے میں وہ ناکام ہوا ۔ آج صبح راجندر نگر پولیس نے اسے میلار دیو پلی کے علاقہ لکشمی گوڑہ میں مشتبہ حالت میں گھومتے دیکھ کر حراست میں لے کر تفتیش کرنے پر اس اقبال جرم کیا ۔ اس کے قبضہ سے 45 گرام سونا جس کی مالیت دیڑھ لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ جس کو ضبط کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔