راجندر کے حامیوں نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کو روک دیا حضور آباد میں صورتحال کشیدہ

   

حیدرآباد۔ کریم نگر کے حضور آباد اسمبلی حلقہ میں سابق وزیر ای راجندر اور ٹی آر ایس کے حامیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ ٹی آر ایس کی جانب سے اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ راجندر کے حامیوں کو پارٹی میں واپس لایا جائے۔ اس سلسلہ میں حضورآباد میں آج ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے ٹی آر ایس رکن کونسل نارا داس لکشمن حضورآباد پہنچے تو راجندر کے حامیوں نے ان کی گاڑی کو روک دیا اور راجندر کے حق میں نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس اور راجندر کے حامیوں میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ راجندر کے حامیوں نے نارا داس لکشمن سے مطالبہ کیا کہ وہ راجندر کے حق میں تائید کا اعلان کریں۔