حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ سنگھ نے فیس بک پر 6 ڈسمبر کو ایک پوسٹ کیا جس میں کہا کہ’ اکبر نے انارکلی کو دیوار میں چنوادیا تھا کیونکہ اس سمئے فرج نہیں تھا، سالوں بعد بھی ان کا صرف طریقہ بدلا ہے مان سکتا نہیں۔‘ اس پوسٹ کا سخت نوٹ لے کر انسپکٹر منگل ہاٹ این روی نے راجہ سنگھ کو فوری ایک نوٹس جاری کرکے اندرون 48 گھنٹے جواب دینے کہا ہے۔ 10 نومبر کو ہائی کورٹ نے راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو کالعدم کرکے یہ شرائط عائد کی تھی کہ وہ سوشیل میڈیا پر تقریر یا اشتعال انگیز پوسٹس نہ کریں۔ شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف 23 اگسٹ کو پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا اور بعد ازاں 25 اگسٹ کو پی ڈی ایکٹ لاگو کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ سے راحت میںکئی شرائط عائد کی تھی اور سوشیل میڈیا پوسٹ پر پابندی تھی۔ انسپکٹر منگل ہاٹ نے بتایا کہ راجہ سنگھ کے پوسٹ سے ہائیکورٹ احکام کی خلاف ورزی ہوئی اور انہیں وجہ نمائی نوٹس میں دو یوم میںجواب دینے کہا گیا ۔ب