راجہ سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

   

حیدرآباد ۔21 ڈسمبر ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج کہا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور عنقریب ان کے خلاف چارج شیٹ فائل کی جائے گی ۔ جاریہ سال اگست میں راجہ سنگھ کے خلاف منگل ہاٹ پولیس نے شان رسالت ؐ میں گستاخی کرنے والے ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر عام کرنے کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کی بنیاد پر رکن اسمبلی کو پی ڈی ایکٹ کے تحت طویل مدت کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ سی وی آنند نے کہا کہ رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کی گئی تھی اور حالیہ دنوں استغاثہ کی جانب سے اجازت حاصل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس نے راجہ سنگھ کی سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو فارنسک لیباریٹری بھیجا تھا اور وہاں سے بھی مثبت رپورٹ حاصل ہوئی ہے جس کی بنیاد اندرون چند یوم نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی ۔ ب