راجیو کمار دفتر سی بی آئی پر حاضری میں پھر ناکام

   

کولکتہ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار پھر ایک بار آج سی بی آئی کے دفتر پر حاضر ہونے میں ناکام ہوگئے جبکہ ایک روز قبل ہی یہاں واقع دفتر سی بی آئی نے تازہ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ساردا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات کے سلسلہ میں اپنے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ سابق پولیس کمشنر کولکتہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑہا روپئے کے اسکام میں تحقیقات کے دوران بعض اہم ثبوت مٹانے کی کوشش کی ہے۔ قبل ازیں اس ہفتے کے اوائل بھی راجیو کمار سالٹ لیک علاقے میں واقع سی جی او کامپلکس آفس میں اس کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو حاضر نہیں ہوئے تھے۔