حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں GHIAL نے اپنے پہلے باغبانی شو پشپ اتسو 25 کی میزبانی کی 10 جنوری سے 12 جنوری 2025 تک منصوبہ بندی کی گئی ۔ ایروپلازہ کار پارک لیول پر مسافرین کے ٹرمینل بلڈنگ کے قریب اس تقریب کا افتتاح GHIAL کے سینئیر عہدیداروں نے کیا ۔ جس نے جدت کے ذریعہ مہمانوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کیلئے ہوائی اڈے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کو پورا کیا ۔ پشپ اتسو 25 کا مقصد GHIAL کی باغبانی کی مہارت کو ظاہر کرتے ہوئے ہوائی اڈے کا ایک منفرد تجربہ بنانا ہے ۔ اس تقریب نے پھولوں ، باغبانی اور فطرت کے سائقین کو اکھٹا کرکے مختلف پھولدار پودوں اور پھولوں کے انتظامات جن میں موسمی پھول کرستھیمم ، ڈاہلیا ، گلاب ، بونائی ، اٹیکبانا ، اورکٹ ، فلاورز شامل ہیں۔ جس کی ایک متحرک نمائش سے لطف اندوز ہوئے ۔ تین روہ ایونٹ میں باغبانی کے شوقین افراد ، خاندانوں ، سیاحوں ، مقامی باشندوں ، طلباء ، پھولوں کے ڈیزائنرز اور باغبانی کے متنوع سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے مسابقتی زمروں کی نمائش کی جائے گی۔ ان مقابلوں میں موسمی پھولوں کے پودے شامل تھے ۔ جن میں صفائی ، بیماریوں سے پاک ، پودوں ، پھولوں کی تعداد اور مجموعی طور پر ظاہری شکل کی بنیاد پر انعامات دئے گئے ۔ پردیپ پنکیر چیف ایگزیکیٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ آج کا دن GHIAL کیلئے ایک اہم سنگ میل کا نشان ہے کیونکہ ہم اپنے پہلے باغبانی شو پشپ اتسو 25 کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ تقریب صرف خوبصورت پھولوں کی نمائش کے بارے میں نہیں ہے ۔ یہ فطرت اور ہمارے ہوائی اڈے کے ماحول کے درمیان ہم آہنگی کو منانے کے بارے میں باغبانی کے شوقین افراد سے لیکر خاندانوں تک ہمارے تمام مہمانوں کیلئے منفرد اور بھرپور تجربہ پائیداری کے لئے ہماری وابستگی اور ہوائی اڈے پر ایک خوش آئندہ اور متحرک ماحول پیدا کرنے کیلئے ہمارے جذبے کی عکاسی کرتا ہے ۔ پشپ اتسو 25 نرسریوں ، ماہر انتظامات کرنے والوں اور ہوائی اڈے پر آنے والوں کو باغبانی برادری کے ساتھ مشغول ہونے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ ش