حیدرآباد ۔ وی ہنومنت راو چیرمین، سی ایف آئی نے فتح میدان کلب میں پریس کے ساتھ اپنیملاقات میں کہا کہ کرکٹ فیڈریشن آف حیدرآباد 20 جنوری سے حیدرآباد میں راجیو گاندھی ٹرافی کے لیے 37 ویں آل انڈیا بوائز انڈر 19 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کررہی تھی لیکن کورونا کی صورت حال کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ 20جنوری تا 23 جنوری 2022 کرکٹ فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام ایل بی اسٹیڈیم ، وجے آنند گراؤنڈ عطا پور اور عنبرپیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلے منعقد ہونے والے تھے ۔ ہندوستان بھر سے ٹیموں نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔ نیز غیر ملکی ٹیموں کو بین الاقوامی کوویڈ اصولوں کی وجہ سے ہندوستان میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی اس لیے اب اس نے ٹورنمنٹ کو عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔یادرہے کہ یہ ٹورنمنٹ ہر سال کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا تاہے جس میں سری لنکا،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی حصہ لیتی ہیں۔