راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرمسنتھن کی موت

   

چینائی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے سات مجرموں میں سے ایک سنتھن کی آج صبح یہاں موت ہو گئی۔ ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کے شہری سنتھن (54) کی صبح 7:50 بجے جگر کی خرابی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت ہوگئی۔سنتھن نے اس معاملے میں 30 سال سے زیادہ کی سزائے قید اور اسے بہتر علاج کیلئے گزشتہ ماہ ترچی ہاسپٹل سے یہاں راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں کی پوری کوششوں کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا ۔سنتھن تریچی کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم تھااور اپنی والدہ سے ملنے سری لنکا جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا اور وہاں کی حکومت نے اسے سفر کیلئے منظوری بھی دے دی تھی۔