شیلا ڈکشٹ نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ جانے کے متعلق اپنے اعتراض کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ’دہلی اسمبلی میں بحث کے دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے متعلق توہین آمیز بات کی گئی ہے۔
نئی دہلی۔ شیلا ڈکشٹ جنھوں نے اجئے ماکن سے دہلی کانگریس صدر کا چارج حاصل کرلیا ہے نے کہاکہ آج کی تاریخ میں یہاں پر اب تک’’ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔
تین مرتبہ چیف منسٹر رہی شیلا نے کہاکہ’’عآپ اور بی جے پی ہمارے لئے ایک جیسا چیالنج ہیں ‘ دونوں چیالنجوں کا ہم مقابلہ کریں گے‘‘۔
شیلا ڈکشٹ نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ جانے کے متعلق اپنے اعتراض کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ’دہلی اسمبلی میں بحث کے دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے متعلق توہین آمیز بات کی گئی ہے۔
انہوں نے ایک سوال کو جواب دیتے ہوئے مزیدکہاکہ’’ اسمبلی میں راجیو گاندھی کے متعلق جس طرح کی بات انہوں نے کی ہے ‘ اس سے ہمی تکلیف ہوئی ہے اوریہ صحیح نہیں تھا‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ عآپ سے کوئی بات نہیں ہوگی‘‘۔
صحت کی وجہہ سے اسی ماہ کے اوائل اپنے عہدہ چھوڑنے والے اجئے ماکن سے 80سالہ شیلاڈکشٹ نے دہلی صدر کاجائزہ حاصل کرلیاہے۔اس بات کی قیاس آرئیاں چل رہی ہیں مگر اجئے ماکن ارویندر کجریوال سے مجوزہ الیکشن میں اتحاد کے متعلق امکانات پر پارٹی قیادت سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ نہیں پارہے ہیں‘ کانگریس کو شکست دینے کے بعد2015میں عام آدمی پارٹی نے دہلی پر اپنا قبضہ جمایاتھا۔
محترمہ ڈکشٹ نے کہاکہ ’’ سیاست چیالنجوں کاکھیل ہے’ ہم اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے‘‘۔انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ’’ کانگریس کی اعلی کمان جس کی قیادت راہول گاندھی کررہے ہیں وہ عظیم اتحاد اور الائنس کے نقصان اور فائدہ کا فیصلہ کریں گے‘ اعلی کمان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر ہم کام کریں گے‘‘۔
راہول گاندھی کے پارٹی سربراہ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے شیلا نے کہاکہ’’ ہم چاہتے ہیں راہول گاندپی ملک کے وزیراعظم بنیں‘ یہ وقت پر منحصر کرتاہے‘‘۔عآپ نے شیلا ڈکشٹ کو دہلی کا سربراہ بنائے جانے پر تیکھا حملہ کیاہے۔
پارٹی کے گوپال رائے نے کہاکہ عآپ کی سیاسی امور کمیٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد پربات چیت کررہی ہے مگر انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’ ہمارے پاس وقت نہیں ہے اور ہم نے دہلی میں سات پارلیمانی حلقوں پراپنا کام شروع کردیا ہے‘‘۔
دہلی کے مذکورہ منسٹر نے یہ بھی کہاکہ کانگریس نے پچھلے کچھ سالوں میں دہلی کے اندر تمام الیکشن میں شکست کھائی ہہے اور وہ صرف عآپ کے ووٹ کاٹنے کاکام کرسکتے ہیں۔