نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 78 ویں سالگرہ پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گاندھی اور واڈرا نے آج صبح سابق وزیر اعظم کے سمادھی استھل ویربھومی جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور گلہائے عیقدت نذرکئے ۔ اس دوران پارٹی کے کئی بڑے لیڈر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویر بھومی پر موجود تھے ۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے سابق وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت سے انقلابی قدم اٹھائے ہیں جس سے ملک کی ترقی کی راہ آسان ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے کے لیے راجیو گاندھی کو صرف ایک مدت کار ملی، جسے کئی تاریخی اور دور رس کامیابیوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے ۔ ان خاص حصولیابیوں میں معلوماتی انقلاب، پنچایتی راج اور نوجوانوں کو ووٹ دینے کا حق اہم ہیں۔
مودی کا راجیو گاندھی کے
یوم پیدائش پر خراج عقیدت
نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو 78 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے آج ٹویٹ کیا، “ہمارے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔”راجیو گاندھی 20 اگست 1944 کو ممبئی مہاراشٹرا میں پیدا ہوئے اور اس دن کو کانگریس پارٹی کی جانب سے سدبھاونا دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔وہ ملک کے ساتویں وزیر اعظم تھے ۔