راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی ملتوی

   

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) کانگریس، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے کرناٹک کے واقعات، سون بھدر میں تشدد اور انسانی حقوق کے معاملے پر آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنے کے بعد تیسری بار تین بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔پیر کے روز، جب ایوان کی کارروائی دوبارہ دو بجے شروع ہوئی تو ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے مرکزی وزیر مملکت داخلہ ہری ونش کو تحفظ انسانی حقوق (ترمیمی) بل 2019 پیش کرنے کے لئے کہا۔ اس پر ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن نے ضابطہ 95 کے تحت نظام کا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بل جمعہ کی شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر لوک سبھا سے آیا اور ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہونے کی وجہ سے ارکان اس کے لئے ضروری دو دن کا وقت نہیں مل سکا۔وہ اپنی ترمیم بھی پیش نہیں کرسکے ۔ دوسرے ارکان کی ترمیم بھی ایوان میں تقسیم نہیں کیے گئے ۔دریں اثنا کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے ۔ یہ ارکان نے کرناٹک اور سون بھدر کامعاملہ اٹھا رہے تھے ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ اراکین کو ترمیم تقسیم کی گئی ہے ۔