بانڈہ۔راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کو منظوری کا راستہ ہموار ہونے پر جشن منانے والی بیوی کو‘ ایک مسلم شخص نے مبینہ طور پر تین طلاق دے کرضلع فتح پور کے قریب میں واقعہ اپنے گھر سے نکال دیا‘ پولیس نے اس واقعہ کی جانکاری دی ہے۔
اتوار کے روز بندکی کے سرکل افیسر اشوک تیواری نے کہاکہ ”مفید اخاتون جس کے گھر جگنی گاؤں میں بندکی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے کہ راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کی کامیابی پر جشن منایاتھا۔
ان کے برہم شوہر شمس الدین جس نے انہیں 3اگست کے تین طلاق دے کر اپنے گھر سے نکال دیا“۔
بیوی کی شکایت پر پولیس نے شمس الدین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاہے۔اپنے شکایت میں مفید ا نے کہاکہ اس کاشوہر گھر آیا اور ان کے والدین کے سامنے تین مرتبہ”طلاق“ کہہ کر انہیں اپنی زندگی سے الگ کردیا۔
پارلیمنٹ میں 30جولائی کے روز مذکورہ بل کو منظوری ملی جس میں تین طلاق کو جرم قراردیاگیا ہے اور راجیہ سبھا میں اس کی منظوری کے ذریعہ قانون بنانے کاکام جاری ہے۔
پچھلے ہفتہ لوک سبھا میں مسلم ویمن(پرٹوکشن آف رائٹس ان میریچ بل) پچھلے ہفتہ منظور کیاگیاتھا۔
او رراجیپ سبھا میں بھی اس کو منظوری دی گئی جس کے تحت فوری طور پر تین طلاق کا استعمال کرنے والے مردوں کو سزا کے طور پرتین سال کے لئے جیل بھیج دیاجائے گا۔