راجیہ سبھا کے اجلاس کا اختتام

   

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا کا 255 واں اجلاس اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے گزشتہ 24 دسمبر کو ایوان بالا کے 255ویں اجلاس کااختتام کر دیا۔29نومبر کو شروع ہونے والا اجلاس مقررہ وقت سے ایک دن قبل 22 دسمبر کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں ایوان بالا راجیہ سبھا کی 18 نشستیں ہوئیں۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس مقررہ شیڈول سے ایک روز قبل ختم کردیا گیا۔ پارلیمنٹ سیشن اب فبروری میں بجٹ اجلاس کیلئے منعقد ہونے کا امکان ہے۔