راج بھر 24فبروری کو این ڈی اے سے الگ ہوں گے

,

   

یوگی حکومت میں کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کا دوٹوک بیان‘یوپی کی تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان

گورکھپور۔عام انتخابات سے قبل بی جے پی کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش حکومت میں کابینی وزیر اور سیہل دیو بھارتی سماج پارٹی کے روح رواں اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی الزام تراشیاں کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ وہ 24فبروری کو این ڈی اے سے الگ ہوں گے اور لوک سبھا انتخابات میںیوپی کی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔

ہفتہ کو رسوئیو ں کے اجلاس عام میں شامل ہونے گورکھپور ائے اوم پرکاش راج بھر ے باغیانہ تیوردکھاتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ آر پار کی لڑائی کا اعلان کیا۔ یوگی حکومت سے خفا راج بھر نے کہاکہ انہو ں نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے او روہ یوپی کی تمام80سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔

راج بھر نے یہ بھی کہاکہ 25فبروری تک وہ کچھ سیٹو ں پر امیدوارں کا اعلان بھی کردیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے 27فیصد ریزرویشن میں تقسیم سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے گذشتہ سال اکتوبر میں اپنی رپورٹ بھی دے دی او ریہ رپورٹ وزیراعلی کے پاس موجود ہے۔

رپورٹ میں ا سبات کی سفارش کی گئی ہے کہ پسماندہ اور انتہائی پسماند کو رویزروشن کا فائدہ دیاجائے ۔ اس کا فائدہ دینے کیلئے بی جے پی صدر امیت شاہ اور وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے بیان بھی دیاتھالیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوا ہے۔

کابینی وزیر نے کہاکہ’ ہم راشن کارڈ‘ رہائش‘ ٹوئلٹ‘ پنشن‘ روزگار او رغریبوں کے حقوق کے لئے لڑرہے ہیں ‘ اسی وجہہ سے عوام نے انہیں منتخب کیاہے۔ دوسری جانب بی جے پی ایودھیا او رہندو۔مسلم کے چکر میں پریشان ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں راج بھر نے کہاکہ بی جے پی انہیں جھکانا چاہتی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتی کہ اوم پرکاش راج بھر سرکٹا سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا۔ جمنالال بجاج پارک میں منعقد رسوئیوں کے اجلاس عام میں نشاد پاری کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے کمار نشاد بھی پہنچے ۔

انہو ں نے نہ صرف رسوئیوں کے مطالبات کو مکمل حمایت کا اعلان کیابلکہ اوم پرکاش راج بھر سے بھی بات چیت کی۔ دونوں قائدین کی باتو ں سے سیاسی حلقوں میں قیاس ارائیاں کا دور جاری ہے ۔ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ بی جے پی کے خلاف محاذ ارائی میں علاقائی جماعتیں بھی میدان میں اترچکی ہیں