راج بھون کا بی جے پی کیمپ آفس کے طور پر استعمال : ڈی راجا

   

حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی قومی سکریٹری ڈی راجا نے کہا کہ 29 ڈسمبر کو ملک بھر میں سی پی آئی سے وفاقی نظام کے تحفظ کا دن منایا جائے گا۔ قومی عاملہ اجلاس کے فیصلہ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے ڈی راجا اور قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ ملک میں وفاقی نظام کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ بی جے پی دستوری اداروں کو ریاستی حکومتوں کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ، کیرالا، ٹاملناڈو اور دیگر ریاستوں میں راج بھون کو بی جے پی کیمپ آفس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور گورنرس کے ذریعہ غیر بی جے پی حکومتوں کیلئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔ ر