راج ٹھاکرے کی تقریر بی جے پی نے لکھی: مساجد میں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کے راج ٹھاکرے کے مطالبے پر سنجے راوت نے دیا بیان

   

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو راج ٹھاکرے کو مساجد میں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کے مطالبے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس سربراہ کی تقریر بی جے پی کی طرف سے “لکھی اور اسپانسر” کی گئی تھی۔ سنیچر کو ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقدہ ایک ریلی میں راج ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کو اونچی آواز میں بجانے سے روکا نہیں گیا تو ان کے باہر ہنومان چالیسہ بجانے والے لاؤڈ اسپیکر لگائے جائیں گے۔