کراچی ۔ افغانستان کے صف اول کے بولر راشد خان پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لئے لاہور قلندرزکا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اپنی بولنگ کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنرکو پلاٹینم زمرے میں منتخب کرلیا۔ تاہم اپنے انتخاب پر ایک بیان میں راشد خان نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلوں گا اور یہاں کھیلنا میرے لیے پہلی مرتبہ ہے اور یہ مختلف تجربہ ہوگا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کے منتظر ہیں۔یادرہے کہ راشد آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں ۔