راشن شاپ ڈیلرس تنظیم کی 2 جنوری سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال

   

کولکاتا: مختلف راشن شاپ مالکان کی تنظیم آل انڈیا فیئر پرائس شاپ اونرز ایسوسی ایشن 2 جنوری سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 538000 فیئر پرائس شاپ مالکان ہڑتال میں حصہ لیں گے جس کا بنیادی مطالبہ ایڈوانس کمیشن ہے۔

یہ ہمارا ایک عرصے سے مطالبہ ہے۔ ہماری اپیلیں بار بار مسترد کی گئیں، اس لیے بالآخر ہم نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔