راشن کارڈ کے بغیر بھی اندراماں انڈلو مکانات کا الاٹمنٹ

   

کھمم میں ترقیاتی اسکیمات کے افتتاح کے بعد سرینواس ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ اندراماں انڈلو اسکیم کے پہلے مرحلہ کے تحت راشن کارڈ نہ رکھنے والے خاندانوں کو بھی مکانات الاٹ کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مال نے کھمم میں مختلف ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح کیا اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ اندراماں انڈلو کے پہلے مرحلہ میں غریب اور اہل خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں استفادہ کنندگان کیلئے راشن کارڈ پیش کرنے کی شرط رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں نئے راشن کارڈز کی اجرائی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ دیہی علاقوں میں پنشن کیلئے مستحق غریب، معذورین اور ضعیف العمر افراد کی نشاندہی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مستحق شخص پنشن سے محروم نہیں رہے گا۔1