راشن کے چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

   

سرپور ٹاؤن۔/18 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے راشن چاول کی غیر قانونی طور پر ریاست مہاراشٹرا کو منتقلی کے دوران تحصیلدار بھوجنا اور ایس آئی سندیپ کی نگرانی میں راشن چاول کو ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون تحصیلدار بھوجنا اور ڈپٹی تحصیلدار راملو نائیک اور سب انسپکٹر پولیس سندیپ کمار کی زیر نگرانی آج صبح کے اوقات میں تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقہ وینکٹ راؤ پیٹ کے حدود میںصبح کے اوقات میں موٹر سیکلوں پر لے جانے والے غیر قانونی راشن چاول (PDS) 12 کنٹل چاول اور 6 موٹر سیکلوں کے ساتھ ان افراد کو پکڑ کر پولیس حراست میں لے لیا گیا اور کیس رجسٹر کرلیا گیا۔