راشی کھنہ اس وقت مصروف ترین اداکارہ

   

ممبئی۔ اداکارہ راشی کھنہ جواجے دیوگن کے ساتھ اداکاری کے ساتھ رودرا: دی ایج آف ڈارکنیس کے ساتھ اپنے اوٹی ٹی ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور انہوں نے اپنے ویب ڈیبیو کے لیے غیر معمولی ردعمل کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے دل کی باتیں بھی بتائیں۔حال ہی میں رودرا دی ایج آف ڈارکنس کا ٹریلر انٹرنیٹ پر متعارف کیا گیا، جو کرائم تھرلر شو کے بارے میں تفصیلات پیش کرتا ہے۔اپنی پہلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے راشی نے کہا ہے، رودرا میرے لیے ایک ڈریم پروجیکٹ ہے، نہ صرف اس لیے کہ میں اس شو سے ڈیجیٹل ڈیبیو کررہی ہوں بلکہ اس لیے بھی کہ مجھے اجے دیوگن جیسے مشہور اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا شو کی بنیاد اور تصور گہرے اور دلکش ہے جو کہ کوئی بہت آسان کام نہیں ہے اور خاص طور پر میرے لیے یہ انتہائی چیلنجنگ رہا ہے۔ ایک اداکارہ کے طور پر اس شو کا حصہ بننا ایک انتہائی افزودہ اور فائدہ مند تجربہ رہا ہے۔ ٹریلر کا ردعمل واقعی زبردست رہا ہے کیونکہ مداحوں نے صرف چند جھلکوں میں مجھ پر اپنی محبت نچھاور کردی ہے، میں ناظرین کے پورے شو کو پسند کرنے کا انتظار بیصبری سے کرنے لگی ہوں۔جہاں اداکارہ نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی بالی ووڈ ڈیبیو یودھا کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، وہیں راشی اس وقت ماسکو میں ناگا چیتنیا کے ساتھ اپنے جنوبی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔اداکارہ نے او ٹی ٹی پر دھماکہ خیز انٹری کرتے ہوئے، اپلاؤز انٹرٹینمنٹ کے رودرا کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا۔رودرا کے علاوہ راشی کھنہ شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کے ساتھ راج اور ڈی کے کی اگلی فلم کے لیے بھی تیاری کررہی ہیں۔
ہرتیک روشن اور
صباء آزاد کی شادی؟
ممبئی ۔ بالی ووڈ اسٹار ہرتیک روشن کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اْن کے اداکارہ صباء آزاد کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں۔ ہرتیک روشن کی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ہرتیک روشن اداکارہ صباء آزاد کا ہاتھ تھامے ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کریں گے۔