راشی کھنہ کی رجنی کانت اور رام کے ساتھ فلم کی تصاویر

   

چنئی، 29 ستمبر (آئی اے این ایس) اداکارہ راشی کھنہ نے سوپر اسٹار رجنی کانت اور تلگو اداکار رام پوتھینینی کے ساتھ میسور سے اپنی تصاویر شیئرکی ہیں، جہاں ہدایت کار اشوتھ ماری مْتھو کی فلم ’دھرمن‘ کی چوتھے شیڈول کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔ راشی کھنہ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ راشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویرکی ایک سیریز شیئرکی، جس میں وہ رجنی کانت اور رام پوتھینینی کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، میسور میں گزشتہ کچھ عرصے سے جس دنیا کا حصہ ہوں، اس کی ایک چھوٹی سی جھلک۔ رجنی سر اور رام کے ساتھ صبح سویرے ورزش، کیونکہ بظاہر دن شروع ہونے سے پہلے ہی دن شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ مقامات کی سیر، تھوڑی آوارہ گردی، کچھ ’یونو‘ اور بہت ساری ہنسی۔ اور ہاں، میسور ڈوسے کو بھی اپنی ایک خاص جگہ ملنی چاہیے تھی۔اس سے قبل میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ فلم کا تیسرا شیڈول چنئی میں مکمل کرنے کے بعد ’دھرمن‘ کی ٹیم چوتھے شیڈول کے لیے میسور روانہ ہوگی۔ میسور میں شوٹنگ تقریباً 10 دن تک جاری رہنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ہدایت کار اشوتھ ماری مْتھو نے چنئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بتایا تھا کہ رجنی کانت فلم کی رفتار اور اس کے معیار سے بہت خوش ہیں اور فلم جس انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اس کیلئے کافی پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا اب میں تھلائیوا کے ساتھ کام کرنے میں خود کو پْرسکون محسوس کرتا ہوں۔ ابتدا میں میں بہت خوف زدہ تھا۔ میں نے اشوک سیلوان اور پھر پردیپ کے ساتھ کام کیا، اس کے بعد تھلائیوا کے ساتھ کام شروع کیا۔ لیکن مجھے احساس ہوا کہ کچھ بھی نہیں بدلا۔ اس کی وجہ رجنی کانت کی کام کے تئیں انتہائی صاف اور شاندار سوچ ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے سیٹ پر ایک بچہ موجود ہو۔ 50 سال کے بعد بھی وہ اتنے ہی پرجوش اور توانائی سے بھرپور ہیں۔ فلم کی ٹیم نے رواں سال 16 ستمبر کو تیسرے شیڈول کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ ہدایت کار اشوتھ ماری مْتھو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر رجنی کانت اور راشی کھنہ کی شوٹنگ کی تصویر شائع کی ۔