رافائیل معاملے میں چوری کا چوکیدار ذمہ دار ۔ مایاوتی کا مودی اور یوگی پر حملہ

,

   

لکھنؤ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کر کے ‘رافیل’ اور ‘چوکیدار’ کا ذکر کرتے ہوئے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا ۔

مایاوتی نے مسٹر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ “رافیل سودے کی فائل اگر چوری ہو گئی تو غم نہیں، لیکن ملک میں روزگار کی گھٹتی شرح اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غریب، مزدوروں کی حالت زار، کسانوں کی بدحالی وغیرہ کے سرکاری اعداد و شمار عوام میں ظاہرنہیں ہونے چاہیے “۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ووٹ یا چہرے کی خاطر ان اعداد و شمار کو چھپایے رکھنا ہے اور کیا ملک کو ایسا ہی چوکیدار چاہیئے ؟ یوگی کے بارے میں بی ایس پی صدر نے لکھا ہے کہ “بی جے پی کے وزیر اور لیڈران پی ایم مسٹر مودی کی دیکھا دیکھی چوکیدار بن گئے ہیں مگر یوپی کے وزیر اعلی جیسے لوگ بڑے تذبذب میں ہیں کیا کریں؟ عوام کا خادم / یوگی رہیں یا اپنے کو چوکیدار اعلان کریں”۔

محترمہ مایاوتی نے آگے نصیحت دینے کے انداز میں لکھا ہے کہ’’بی جے پی والے چاہے جو فیشن اختیار کریں، آئین / قانون کی رکھوالی بن کر کام کریں، عوام یہی چاہتے ہیں‘‘۔

واضح ر ہے کہ بی ایس پی صدر ہر دن ٹویٹ کرکے یا بیان جاری کر کے مسٹر مودی اور مسٹر یوگی پر نکتہ چینی کرتی رہتی ہیں۔