راہول نے کہاکہ ’’ جے پی سی تحقیقات میں‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار انل امبانی کا نام منظرعام پر ائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو رافائیل معاملے کی وہ جانچ کرائے گی۔
نئی دہلی۔ممکن ہے کہ کانگریس نے اپوزیشن پارٹیوں میں بے چینی کے پیش نظر راہول گاندھی کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔راہول گاندھی بھی یہ نہیں چاہتے کہ اتحاد قائم کرنے میں یہ معاملہ رکاوٹ نہ بنے۔
مگر چہارشنبہ کے روز انہوں نے وزیر اعظم نریندر کے مقابلہ خود کو چیالنج کرنے والے طور پر پیش کیا۔انہوں نے کسی بھی ’’ حکمت عملی کے معاملے‘‘ یا پھر رافائیل معاہدے پر مودی کو آمنے سامنے کی بحث کا چیالنج کردیا۔
کانگریس کی جانب سے گوا کے وزیر صحت وشوجیت رانے کی مبینہ طورپر گو ا چیف منسٹر منوہر پریکر کی بات چیت جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رافائیل معاملے کی فائیل میرے بیڈ روم میں رکھی ہے کو جاری کرنے کے ایک گھنٹہ بعد منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے اس بات کااشارہ دیا کہ اس طرح کے مزید اڈیو ٹیپس کے ساتھ کانگریس سامنے آسکتی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ بہت ممکن ہے اس طرح کے مزید ٹیپس جس میں حقیقت بیانی کی گئی ہے سامنے ائیں گے ۔مجھے نہیں معلوم‘‘۔ راہول گاندھی نے کہاکہ’’ گوا کی ساری کابینہ وہ سنا جو پریکر نے کہاکہ یہ وزیراعظم ہند کو دھمکی دے رہے ہیں‘ رافائیل معاملے کی جانکاری کے حوالے سے وزیر اعظم ہند کووہ بلیک میل کررہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ پریکر کے بیڈروم میں کیا ہے۔
ان تمام فائیلوں میں کیا ہے اور اس کا نریندر مودی پر کیا اثرپڑیگا۔ یہ مرکزی سوال ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’میں چاہتاہوں کہ وزیر اعظم رافائیل پر یا لڑاکو ہوائی جہاز یا پر کسی حکمت عملی کے معاملے پر آمنے سامنے کی بحث کروں‘ میں ان سے آمنے سامنے تبادلہ خیال کرنا پسند کرتاہوں‘ اور پھر آپ فیصلہ کریں کہ یہ سب کیاہے۔مگر وزیراعظم کے پاس ہمت نہیں ہے۔ان کے پاس ہمت نہیں ہے کہ وہ ائیں اور آپ کے سامنے بیٹھیں۔
اور یہاں ائیں۔ آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھیں ۔ میںیہاں پر ہفتہ میں کم سے کم ایک بار آتاہوں۔ اور آپ نے ایک روز قبل وزیراعظم کا انٹرویو دیکھا‘‘۔ ایک روز قبل لوک سبھا میں رافائیل معاملے پر بات کرنے والے راہول نے یہ بھی کہاکہ ان کے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ لائسنس اب کا نہیں ہے مگر وہ ایک پائلٹ ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ جبکہ حکومت نے کہاکہ رافائیل معاملے کی سودی بازی میں طئے ہوائی جہاز کی رقم کا ہم انکشاف نہیں کرسکتے مگر وزیر مالیہ ارون جیٹلی نے چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ میں اس کا انکشاف کردیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ جیٹلی نے اپنی تقریر میں کہاکہ 58ہزار کروڑ کا معاہدہ ہے ۔ اس رقم کو آپ 36( ائیرکرافٹ کی تعداد )میں تقسیم کردیں۔ جواب کیاملا 16000۔لہذا جیٹلی جی آپ نے 16ہزار کروڑ نمبر دیا ہے۔ یہ ہمارا نمبر نہیں بلکہ آپ کا نمبر ہے‘‘۔
راہول نے کہاکہ ’’ جے پی سی تحقیقات میں‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار انل امبانی کا نام منظرعام پر ائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو رافائیل معاملے کی وہ جانچ کرائے گی۔انہو ں نے کہاکہ معاہدے کے بچاؤ میں ایوان کے اندر مودی کھڑے نہیں ہوتے۔
راہول نے کہاکہ’’ وزیر دفاع کھڑے نہیں ہوتے۔ وزیراعظم بات نہیں کرتے۔ یہ فیصلہ ساز ہیں۔مگر ارون جیٹلی وزیراعظم کے اقدامات کے بچاؤ میں کھڑے ہوتے ہیں ۔ ملک جانا چاہتا ہے کہ نریندر مودی نے 30ہزار کروڑ اپنے دوست کو دئے ہیں۔مودی اس کو چھپا نہیں سکتے۔ بحث کے دوران وہ گھرچلے جاتے ہیں وہ نہیں آتے مگر حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا‘‘