رامائم پیٹ مارکٹنگ کمیٹی کی حلف برداری تقریب

   


میدک۔ ریاستی وزیر فینانس وانچارج وزیر متحدہ ضلع میدک ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کے مختلف منڈل مستقروں پر منی مارکیٹنگ یارڈس کی تعمیرات عمل میں لائی جائیں گی۔ ریاستی وزیر فینانس رامائم پیٹ کی مارکیٹنگ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد نامزد عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ بالاجی گارڈنس میدک روڈرامائم پیٹ پر منعقدہ تقریب کی صدارت ایم ایل اے پدما ریڈی نے کی۔ نو منتخب صدر نشین مارکیٹنگ کمیٹی ایس یادگیری، نائب صدر نشین راجی ریڈی، ڈائرکٹر کمیٹی مسرز ٹی کرشنا گوڑ، اے میگھامالا ، بھکشا پتی، وینکٹیش، سنگیتا، سرینواس، آر ایس رویندر اور محمد لطیف نے حلف لیا۔ اس پروگرام میں صدرنشین بلدیہ رامائم پیٹ جتیندر گوڑ، میدک بلدیہ چیرمین ٹی چندراپال، نائب صدرنشین رامائم پیٹ بلدیہ جی وجیا لکشمی، ڈی سی سی بی صدرنشین جسٹس دیویندر ریڈی ، آر ڈی او میدک سائی رام، تحصیلدار رامائم پیٹ شیکھر ریڈی، مارکیٹنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد ریاض احمد، سکریٹری مارکیٹنگ کمیٹی رامائم پیٹ گیانیشور، ایم پی ڈی او رامائم پیٹ یادگیری ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کی بڑی تعداد موجود ت