رامیشور شرما مدھیہ پردیش اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر مقرر

   

بھوپال۔مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے موجودہ اسپیکر(پروٹیم اسپیکر)کے طور پر ایم ایل اے رامیشور شرما کو مقر ر کیا گیا ہے ۔ گورنر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رامیشور شرما کو اسپیکر کا انتخاب ہونے تک اسپیکر کے فرائض کی انجام دہی کے لئے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے ۔اس سے قبل اسپیکر کے طور پر جگدیش دیوڑا مقرر تھے ۔لیکن انہوں نے 2جولائی کو استعفی دے دیا تھا۔ دیوڑا‘ شیوراج سنگھ چوہان کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔