نئی دہلی۔سابق وزیر قانون رام جیٹھ ملانی کے بیٹے مہیش جیٹھ ملانی کو پچھلے ماہ رکن پارلیمنٹ راگھوناتھن موہاپترا کی موت کے پیش نظر مخلوعہ راجیہ سبھا سیٹ کے لئے نامزد کیاگیاہے۔
ملک کے معروف وکلا میں سے ایک مہش جیٹھ ملانی کی معیادمئی2024تک رہے گی۔مہیش جیٹھ ملانی کی ماضی میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ساتھ وابستگی رہی ہے۔
اس وقت کے بی جے پی صدر نتن گڈگری کے حلگف احتجاج کرتے ہوئے مہیش نے بی جے پی قومی عاملہ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیاتھا۔
پچھلے سال مہیش کے نامزدگی کوٹہ میں راجیہ سیٹھ کے لئے امیدواری کی باتیں منظرعام پر ائی تھیں‘حالانکہ اس وقت ریٹائرڈ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو اس وقت نامزد کیاگیاتھا