رام مندر جلد حقیقت بنے گی : رام مادھو

   

نئی دہلی 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے کہا کہ ایودھیا میں ایک رام مندر بہت جلد ایک حقیقت بنے گا کیونکہ یہ پارٹی کے اصل ایجنڈہ کا حصہ ہے ۔ پاترا نے کہا کہ پہلے لوگ کہا کرتے تھے کہ دفعہ 370 کو حذف نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو اصل ایجنڈہ ہے وہ بہت جلد پورا کردیا جائیگا ۔