رام مندر کا افتتاح”لال کرشنا اڈوانی کا دعوت نامہ“۔

,

   

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی نے کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت کو چاہئے کہ وہ ایودھیا تحریک سے متعلق معاملات سے فوری دستبرداری اختیار کرے


بنگلورو۔ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر جگدیش شٹر جس نے 2023اسمبلی انتخابات سے عین قبل کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی تھی نے کہاکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو اس سے قبل کہاگیاتھاکہ وہ گھر میں بیٹھ کر ایودھیا میں رام مندر کی افتتاح تقریب کا مشاہدہ کریں۔

شٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کے دوران کہاکہ ”رام مندر میں اڈوانی کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ میڈیارپورٹس کے بعد ہی رام مندر ٹرسٹ نے انہیں دعوت نامہ بھیجا۔ ان سے کہاگیاتھا کہ وہ گھر میں بیٹھ کر مندر کاافتتاح دیکھیں

۔ ان کی عمر کا حوالہ دیاگیاتھا۔یہ انہیں مدعو کرنے اوردعوت سے محروم کردینے کے مترادف ہے۔

اس کا کیامطلب ہے اگر وہ اڈوانی کو مدعو کرتے ہیں اور بالواسطہ طور پر انہیں شرکت کرنے سے منع کرتے ہیں؟“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں نے رام مندر کے لئے دو کروڑ روپئے بطور فنڈ جمع کئے تھے۔پارٹی تبدیل کرنے بعد ہمیں ’رام بھگت‘ نہیں سمجھا جاتا ہے۔

مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں اقلیتوں کوخوش کرنے کے بی جے پی الزامات لگارہی ہے“۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلی نے یہ بھی کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت کو چاہئے کہ وہ ایودھیا تحریک سے متعلق معاملات سے فوری دستبرداری اختیار کرے۔

شٹر نے کہاکہ ”میں اس سے اتفاق نہیں کروں گا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ حکومت نے یہ کہا ہے۔ بی جے پی کو اس معاملے پر احتجاج کرنے دیں۔یہ عدالت کاحکم ہوسکتا ہے۔یاشائد پولیس نے کاروائی کی ہے۔

پچھلے دور میں بی جے پی اقتدار میں تھی وہ مقدمات واپس لے سکتی تھی او رمعاملہ ختم ہوجاتا“۔

ریاست میں 1990کے دہائی میں رام جنم بھومی تحریک میں حصہ لینے والے کارسیوکوں کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے منگل کوکہاکہ ان کی حکومت اس سلسلے میں نفرت کی سیاست نہیں کررہی ہے۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”جو لوگ غلط کام کئے ہیں ان کے ساتھ کیا کیاجائے؟ کیا انہیں اسکوٹ کے ساتھ کھلا چھوڑ دیں؟“۔

ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور ایسے ملزمان کی فہرست تیارکی تھی جو 1992کی رام مندر تحریک کے دوران پولیس مقدمات میں ملوث ہیں‘ جس کے نتیجے میں تشدد اورفرقہ وارانہ جھڑپیں پیش ائی تھیں۔