امروتی۔ اداکار سے سیاست داں بننے والے جنا سینا پارٹی کے بانی پاون کلیان نے جمعہ کے روز ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 30لاکھ روپئے کا عطیہ دیاہے۔
پاون کلیان نے آندھرا پردیش کے آر ایس ایس سربراہ بھارت جی کے حوالے یہ چیک کیاہے‘ اس کے علاوہ اپنے پرسنل اسٹاف کی جانب سے اکٹھا 11000روپئے کا بھی عطیہ پیش کیاہے۔
کلیان نے کہاکہ ”رام مندر کی تعمیر کے لئے میں نے 30لاکھ روپئے کا عطیہ دیاہے۔ اس بات کی جانکاری ملنے کے بعد میرے پرسنل اسٹاف جس میں ہندو مسلم عیسائی سب شامل ہیں نے اس کام کے لئے 11,000روپئے اکٹھا کئے ہیں“۔
اس موقع پر سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر کامنینی سریاینواس اور آر ایس ایس کے نمائندے بھی موجود تھے