رام کمار چیلنجر ایونٹ سے باہر

   

کیری: ہندوستانی ڈیوس کپ کھلاڑی رام کمار رام ناتھن کو اٹلانٹک ٹائر چمپئن شپ جوکہ امریکہ میں کھیلی جارہی ہے اس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ رام کمار جنہوں نے گذشتہ ہفتہ منعقدہ ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ، اس مرتبہ انہیں 35 سالہ روسی کھلاڑی گباش ول کے خلاف سخت مقابلہ کے باوجود 6-3,4-6,1-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ رام کمار نے حالانکہ مقابلہ کا بہترین آغاز کیا تھا اور پہلا سیٹ باآسانی اپنے نام کرلیا تھا لیکن اس کے بعد دو سیٹوں میں انہیں شکست برداشت کرنی پڑی۔ علاوہ ازیں انہیں رواں ٹورنمنٹ کے ڈبلس کے پہلے مرحلہ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔