رام کی پوجا اور نعرہ کو بنیادی حق بنانے کی درخواست مسترد

,

   

کولکتہ 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کلکتہ ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لارڈ رام کی پوجا اور جئے شری رام کا نعرہ لگانا ایک بنیادی حق بنادیا جائے ۔ ایک وکیل پارتا گھوش نے یہ درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ بنگال کے بھت پارہ میں سات افراد کو اس لئے حراست میں لے لیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے جئے شری رام کا نعرہ لگایا تھا جب چیف منسٹر ممتابنرجی کا قافلہ وہاں سے گذر رہا تھا ۔ گھوش نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔